ساہیوال آپریشن کی ابتدائی تفتیش منظر عام پر آگئی

سی ٹی ڈی اہلکار ذمہ دار قرار،مقدمہ درج کئیے جانے کا امکان ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 18:34

ساہیوال آپریشن کی ابتدائی تفتیش منظر عام پر آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 جنوری 2018ء) : ساہیوال آپریشن میں سی ٹی ڈی اہلکار ذمہ دار نکلے۔ابتدائی تفتیش کے بعد اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کئیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعہ کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔جیسےجیسے کیس کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے کیس کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات سامنے آرہے ہیں حالیہ انکشافات کے مطابق آپریشن قانون سے ہٹ کر ایک سب انسپکٹر صفدر حسین نے لیڈ کیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب انسپکٹر صفدر حسین کی سربراہی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔ ساہیوال آپریشن میں سب انسپکٹر کی ٹیم میں احسن، رمضان،سیف اللہ اور حسنین اکبر بھی ہمراہ تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فرنٹ اور دونوں افراد سے فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

متاثرہ گاڑی کے اندر سے گولی چلنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ان رپورٹس کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کی جانب سے سانحہ ساہیوال کا درج کروایا جانے والا مقدمہ بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کو دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو چکی ہے۔اس حوالے ابتدائی تحقیقات سامنے آچکی ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ساہیوال آپریشن میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے انتہائی پیشہ وارانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قتل کی ذمہ داری سی ٹی ڈی اہلکاروں پر ڈال دی گئی ہے اور انکے خلاف مقدمہ درج کئیے جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں