سانحہ ساہیوال میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا ، چوبیس گھنٹے قوم انتظار کرے، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کریں گے، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت

پیر 21 جنوری 2019 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا ۔ چوبیس گھنٹے قوم انتظار کرے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کریں گے ۔ ابھی جوڈیشل انکوائری کی ضرورت نہیں جے آئی ٹی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سی ٹی ڈی کا موقف تسلیم نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی رپورٹ ایوان میں لائیں گے بحث بھی کریں گے اوراپوزیشن اراکین کو اعتماد میں لیں گے ۔وزیر اعلیٰ یا کسی حکومتی وزیر نے ایسے واقعہ آرڈر دیا ہو تو بتائیں کل سب سچ سامنے آ جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر حکومت یا ایوان سمجھے تو جے آئی ٹی کی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئے تو جوڈیشل کمیشن بن جائے تو کوئی حرج نہیں ۔ ہم ماضی کے بجائے اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بن کر دکھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں