سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم نشان عبرت بن جاتے تو سانحہ ساہیوال رونما نہ ہوتا، چیف جسٹس سانحہ ساہیوال کا از خود نوٹس لیں،صاحبزادہ حامد رضا

پیر 21 جنوری 2019 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم نشان عبرت بن جاتے تو سانحہ ساہیوال رونما نہ ہوتا۔ چیف جسٹس سانحہ ساہیوال کا از خود نوٹس لیں۔ محکمہ پولیس کی مکمل اوورہالنگ کی ضرورت ہے۔ معصوم بچوں کے سامنے والدین کا قتل سفاکیت کی انتہا ہے۔

فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے فوجی عدالتیں ناگزیر ہیں۔ فوجی عدالتوں کی’’سیاستدانوں‘‘ کو نہیں قوم کو ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے پنجاب پولیس کو جعلی پولیس مقابلوں کا عادی بنایا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ انوار مدینہ اچھرہ میں سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے مسئلہ افغانستان کا حل ضروری ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے لئے تمام فریقین کا مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ افغانستان کے پائیدار حل کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ حکومت سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات کروا کر اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کرے۔

بے گناہ افراد کے قاتل پولیس اہل کاروں اور افسروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ مستحکم پاکستان ہی کشمیر کے مظلوم اور محکوم مسلمانوں کا تحفظ کر سکتا ہے۔ منی بجٹ میں مہنگائی بڑھائی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی۔ حکومت عوام کو دشواریاں نہیں آسانیاں فراہم کرے۔ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ حکومت اور اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں