مقتول خلیل کے بھائی نے وزیر اعلٰی کے استعفے کا مطالبہ کرڈالا

خدا کے لئیے، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون استعفیٰ دے دیں ہمیں یہ نیا پاکستان نہیں چاہیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 22:01

مقتول خلیل کے بھائی نے وزیر اعلٰی کے استعفے کا مطالبہ کرڈالا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری2019ء) مقتول خلیل کے بھائی نے وزیر اعلٰی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئیے، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون استعفیٰ دے دیں ہمیں یہ نیا پاکستان نہیں چاہیے۔تفصیلات کے مطابق2روز ساہیوال میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں تھانہ یوسف والا کی حدود میں قادرآباد کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا اور ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کو روکا، دہشت گردوں نے گاڑی روکنے کے اشارے پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لاہور سے تھا ،جیسے اس بہیمانہ واقعے کی اطلاع ان کے رہائشی علاقے میں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا ۔جن کے اہل خانہ گئے ان پر تو قیامت ٹوٹی ہی ٹوٹی۔جو لوگ مقتولین سے کسی بھی سماجی رشتے میں جڑے تھے وہ بھی انکو یاد کر کے آبدیدہ ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مقتول خیلیل کے بھائی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ خدارا، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون استعفیٰ دے دیں ہمیں یہ نیا پاکستان نہیں چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تحریک انصاف کی یا کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں