آل راؤنڈر لیام ڈاسن پاکستان سپر لیگ کے آغاز اور پشاور زلمی کی دوبارہ نمائندگی کے لیے بے تاب

پیر 21 جنوری 2019 22:10

لاہور۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پشاور زلمی اور انگلینڈ کے ابھرتے آل راؤنڈر لیام ڈاسن پاکستان سپر لیگ کے آغاز اور پشاور زلمی کی دوبارہ نمائندگی کے لیے بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ تھری پشاور زلمی کی جانب اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرنیوالے لیام ڈاسن پی ایس ایل فور کے آغاز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کے لیے پوری طرح تیار اور بے تاب ہیں۔

پی ایس کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں لیام ڈاسن نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز اب زیادہ دن کی دوری پر نہیں۔ پشاور زلمی کا اسکواڈ ایک بار پھر انتہائی مضبوط ہے۔ وہاب ریاض ، کامران اکمل ، حسن علی اور مصباح الحق جیسے بڑے نام پشاور زلمی کا حصہ ہیں اور ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے ، ڈاسن نے ٹیم کی سپورٹ پر زلمی فینز کا شکریہ ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں