نواز شریف کے دل کے مختلف ٹیسٹوں کیلئے خون کے نمونے دل معمول سے بڑا

سابق وزیر اعظم کا ایکو ٹیسٹ اورتھیلیم ٹیسٹ جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 جنوری 2019 10:38

نواز شریف کے دل کے مختلف ٹیسٹوں کیلئے خون کے نمونے دل معمول سے بڑا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری۔2019ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی معائنہ کیا گیا ہے جس کے دوران ان کے معالجین کا کہنا ہے کہ ایکو رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا دل معمول سے بڑا ہے. کوٹ لکھپت جیل کا عملہ طبی معائنے کے لیے میاں نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں پی آئی سی میں نوازشریف کے دل کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے.

نواز شریف کے معالجین نے بتایا کہ نواز شریف کے دل کے 3ٹیسٹ کیے گئے جن میں ای سی جی، ایکو اور تھیلیم شامل ہیں.

(جاری ہے)

نواز شریف کے معالجین کا مزید کہنا ہے کہ ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا ہے،ان کے دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں، ان کے تھیلیم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا. معالجین نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے میڈیکل ٹیسٹ پر 3 ڈاکٹر مامور طبی عملے نے کیے، جن کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے.

قبل ازیں سابق وزیر اعظم کے دل کے مختلف ٹیسٹوں کیلئے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں.کوٹ لکھپت جیل کا عملہ طبی معائنے کیلئے میاں نواز شریف کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی لایا جہاں پی آئی سی میں نوازشریف کے دل کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے. نواز شریف کے ٹیسٹوں کے باعث شعبہ امراض قلب میں عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا. چند روز قبل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے جیل میں نوازشریف کا معائنہ کیا تھا جبکہ مریم نواز نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں انہیں اور ان کے خاندان کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا.

نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایکو ٹیسٹ بھی ہو گیا جبکہ تھیلیم ٹیسٹ جاری ہے.قبل ازیں  سابق وزیراعظم نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے چیک اپ کے لیے پی آئی سی پہنچایا گیا جہاں میڈیکل بورڈ ان کا طبی معائنہ کررہا ہے. میڈیکل بورڈ میں پروفیسر حامد خلیل، پروفیسرشاہد حمید، پروفیسر ندیم حیات ملک اور ایم ایس ڈاکٹرامیر شامل ہیں.

پروفیسر ندیم حیات ملک اورایم ایس ڈاکٹر امیر کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ نوازشریف کا چیک اپ کررہا ہے. سابق وزیراعظم نوازشریف کی پی آئی سی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے. یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا 12 جنوری کو معائنہ کیا، رپورٹس کا منتظر ہوں، تاخیر مریض کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بروقت لائحہ عمل اختیار کرنا ضروری بھی ہے اور لازمی بھی ہے.

اس سے قبل 9 جنوری کو نوازشریف کی جیل میں قید کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن ، سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت پائی گئی ، جس کے بعد ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی تھی. واضح رہے نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7سال کی قید، 10سال کی نا اہلی اور 25ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں