شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

منگل 22 جنوری 2019 15:51

شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب )کو فریق بنایا گیا ہے ۔شریف شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے قانون کے منافی سیاسی بنیادوں پر کیس بنا کر گرفتار کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے جو بھی کیا آئین اور قانون کے مطابق کیا ،سرکار کی ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دی گئی۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں