پارلیمنٹ کو سب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے 21فروری تک ملتوی

منگل 22 جنوری 2019 15:54

پارلیمنٹ کو سب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے 21فروری تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) لاہورہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کو پاکستان کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کی درخواست پر وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 21فروری تک ملتوی کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ درخواست پر سماعت کی۔درخواست لائرز فائونڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے۔ججز اور فوج کو احتساب کے دائرے میں لایا جائے کیونکہ اسلام میں کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ۔ججز اور فوج کو احتساب کے ادارے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ قرار دے جو ججز اور فوجی افسران کے سربراہان کو طلب کر سکتا ہے۔مزید استدعا کی گئی ہے کہ نیب قوانین کا فوجی افسران اور اعلی عدلیہ کے ججز پر اطلاق کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 21 فروری تک ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں