توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی فرخ قیوم بٹ کو نوٹس جاری

منگل 22 جنوری 2019 15:54

توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی فرخ قیوم بٹ کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی فرخ قیوم بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے میسرز وببگلل گلوبل کے عقیل طفیلء کے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اوپن اکشن کے ذریعے مذکورہ کمپنی کو مشینری کرایہ پر فراہم کی ،اسکو مشینری پر عائد سلز ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس دے دیا گیا ،عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے ایم ڈی کو بھجوا دی مگر عدالت کے نو ستمبر2018ء کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ایم ڈی فرخ قیوم بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں