لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سے جواب طلب کر لیا

منگل 22 جنوری 2019 15:54

لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس سے جواب طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب شہریار سلطان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ٹھیکیدار وقاص احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے فیصل آباد مین سڑک کی مرمت کا ٹھیکہ لیا ،اب عدالت کے حکم کے باوجود اسکو معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا اور عدالت کے تین نومبر 2018ء کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری کیمونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جس پر عدالت نے شہریار سلطان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں