توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے چیئرمین کو نوٹس جاری

منگل 22 جنوری 2019 15:54

توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے چیئرمین کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے چیئرمین عاصم اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے غلام عباس اور دیگر نو درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وہ جونیئر انسٹریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں ، عدالت نے ریگولر کرنیکی درخواستوں کو دادرسی کے لیے چیئرمن پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو بھجوا دیا تھا مگر عدالت کے سولہ اکتوبر کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں