وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ درران افسران کو معطل کردیا
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کے درمیان ٹیلیفنوک رابطہ، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو متعلقہ ایس ایس پی اورسربراہ سی ٹی ڈی معطل، جبکہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت
ثنااللہ ناگرہ منگل 22 جنوری 2019 19:24
(جاری ہے)
اسی طرح رپورٹ میں ذیشان کی گاڑی کتنی بار ساہیوال آئی یہ بھی درج کیا گیا ہے۔
کون کون سی گولیاں چلائی گئیں اور مر نے والوں کو کس بور کی گولیاں لگیں یہ بھی رپورٹ میں درج ہے۔ رپورٹ میں مقتول خلیل اور اہلخانہ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ذیشان کے کردارکو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حد سے تجاوز کیا۔ بتایا گیا ہے کہ سربراہ جے آئی ٹی وزیراعلیٰ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔ سربراہ سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی آپریشنزکی تبدیلی کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وقوعہ کو خشک کرنے اورکرائم سین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو جے آئی ٹی رپورٹ سے آگاہ کردیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر واقعہ متعلقہ ایس ایس پی اورسربراہ سی ٹی ڈی کو معطل کردیا گیا،جبکہ واقعے میں ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں بڑا دعویٰ کیا تھا کہ تحقیقات کے بغیر کسی کو پھانسی نہیں دی جاسکتی۔کل شام یعنی آج شام 5 بجے تک جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں اگر کہیں غفلت ہوئی توجوڈیشل کمیشن بھی بنایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر امن و امان کے اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کے بچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ ریاست اس خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔جنہوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ قانون کے مطابق سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر