ایف آئی اے کورٹ میں آصف ہاشمی کے خلاف امدادی رقوم کی تقسیم کیس کی سماعت 04 جنوری تک ملتوی

منگل 22 جنوری 2019 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ایف آئی اے کورٹ نے آصف ہاشمی کے خلاف امدادی رقوم کی تقسیم کے حوالے سے کیس کی سماعت 04 جنوری تک ملتوی کر دی۔ آصف ہاشمی کیس میں گواہ جان محمد مغل کے پیش نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ۔ سپیشل جج سنٹرل ملک محمد رفیق نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین مین متروکہ وقف بورڈ امدادی رقم کی تقسیم میں 34000 روپے کی خرد برد کی ۔

(جاری ہے)

آصف ہاشمی پر بطور چیئرمین متروکہ وقف بورڈ چار افراد کو امدادی رقم نہ دینے کا الزام ہے۔ ملزم آصف ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے کئی کروڑوں روپے کی امدادی رقم تقسیم کی ۔ ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد 34000 ہزار روپے کی رقم کا الزام لگا کر رکھا ہے ۔ جن غریب اور مستحق لوگوں میں یہ رقم تقسیم کی ان کی تمام تر کاغذی دستاویزات میں انگوٹھے کے نشانات موجود ہیں۔ آصف ہاشمی کے وکیل نے بتایا کہ جبکہ ایف آئی اے نے نادرا سے نشان انگوٹھا کو چیک تک نہیں کروایا۔کیا چیئرمین کا کام پیسے بانٹنا ہے پیسے تو کیشئر تقسیم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں