وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال واقعہ کے باعث امن و امان کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے

افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ، معصوم بچوں کے کرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا:عثمان بزدار ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی

منگل 22 جنوری 2019 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال واقعہ کے باعث امن و امان کے اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کے بچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ریاست اس خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنہوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ قانون کے مطابق سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں