ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوادیں

بدھ 23 جنوری 2019 13:41

ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوادیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

(جاری ہے)

جسٹس عائشہ اے ملک نے منڈی بہائوالدین کے قمر عباس،محمد حنیف اور محمد الیاس کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار ڈپلومہ ہولڈر ہیں اور قانون کے مطابق کلینک چلا رہے ہیں مگر ہیلتھ کیئر کمیشن دواخانوں کو رجسٹررڈ نہیں کر رہا اور اب انتقامی کاروائی کرتے ہوئے کلینک سیل کر دیئے گئے ہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو کلینک رجسٹرڈ کر کے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں