پیراگون ہائوسنگ کیس، لاہور ہائیکورٹ کا قیصر امین بٹ کورہا کرنے کا حکم

بدھ 23 جنوری 2019 17:46

پیراگون ہائوسنگ کیس، لاہور ہائیکورٹ کا قیصر امین بٹ کورہا کرنے کا حکم
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے ایک ملین مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ قیصر امین بٹ کی جانب سے وکیل پیرمسعود چشتی عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قیصر امین بٹ پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں لہذا انکی ضمانت منظور ہونے پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔

انہوںنے کہا کہ قیصرامین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بن کراپنا بیان بھی ریکارڈکروادیا ہے جبکہ چیئرمین نیب نے بھی معافی دے دی ہے، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں کرپشن کا تمام احوال بیان کردیاہے، نیب قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی معافی کے بعد درخواست گزار کو رہاجاسکتاہے، لہذا ستد عا ہے کہ عدالت قیصر امین بٹ کوضمانت پر رہاکرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں