سانحہ ساہیوال کے بعد بسنت منانے کا کوئی جواز نہیں ‘ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی

حکومت بسنت کے لیے اقدمات کرنے کی اہل نہیں ،قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ یقین میں بدل چکا ہے -‘موقف

بدھ 23 جنوری 2019 18:00

سانحہ ساہیوال کے بعد بسنت منانے کا کوئی جواز نہیں ‘ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔متفرق درخواست ایڈووکیٹ شیراز ذکاء کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے بعد حکومتی نااہلی کا پول کھل چکا ہے ،معاشی بدحالی اور سکیورٹی خدشات جیسے حالات میں بسنت کی اجازت دینا خلاف قانون ہے ۔

سانحہ ساہیوال کے بعد ثابت ہو چکا کہ حکومت بسنت کے لیے اقدمات کرنے کی اہل نہیں ،بسنت منانے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ یقین میں بدل چکا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت موجود حالات میں حکومت کو بسنت منانے کے اعلان سے ہر صورت روکا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں