ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول فروخت نہ کرنے کے معاملے پر دائر انٹرا کورٹ اپیل پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض

اپیل کنندہ کو سنگل بنچ فیصلے کی کاپی اور دیگر دستاویزات اپیل کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی گئی

بدھ 23 جنوری 2019 18:00

ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول فروخت نہ کرنے کے معاملے پر دائر انٹرا کورٹ اپیل پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ آفس نے ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول فروخت نہ کرنے کے معاملے پر دائر انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض لگا دیا ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ آفس نے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض لگاتے ہوئے اپیل کنندہ کو سنگل بنچ فیصلے کی کاپی اور دیگر دستاویزات اپیل کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی ۔ پٹرول پمپ مالکان نے ہیلمیٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔اپیل میں عدالتی فیصلے پر قانون اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔اپیل میں ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں