وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات،

ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال تحریک انصاف کی حکومت بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر عمل پیرا ہے، عثمان بزدار گلگت بلتستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ،انکی ترقی و خوشحالی بھی عزیز ، مختلف شعبوں میں معاونت کرینگے

بدھ 23 جنوری 2019 20:10

وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات،
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چار اکائیوں، آزاد کشمیر او رگلگت بلتستان پر مشتمل وسائل کی دولت سے مالامال ملک ہے۔

ملک کی تمام اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کریگا۔

(جاری ہے)

وطن عزیز کوآگے لے جانے کیلئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی پاکستان ا پنی منزل حاصل کریگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر عمل پیرا ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں ان کی ترقی اور خوشحالی بھی عزیز ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریگی۔ گلگت بلتستان کو مختلف شعبوں میں معاونت مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں