سانحہ ساہیوال، 72 گھنٹے میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے اعلان پر عمل کرکے دکھایا ، عثمان بزدار

صوبے میں قانون و انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،وزیر اعلیٰ

بدھ 23 جنوری 2019 20:10

سانحہ ساہیوال، 72 گھنٹے میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے اعلان پر عمل کرکے دکھایا ، عثمان بزدار
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا اور 72 گھنٹے میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے اعلان پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون سے تجاوز کرنے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب انصاف کے وعدے کے ساتھ کھڑی ہے اور جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے تناظر میں فیصلے کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا اور ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی عمران خان کی حکومت کا پہلے دن سے وعدہ ہے اور صوبے میں قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے کیونکہ قانون، میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں