ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو شاباشی

چیئرمین نیب نےڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی سربراہی میں نیب لاہورکی کارکردگی کوسراہا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 جنوری 2019 19:56

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو شاباشی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2018ء ) :ڈی جی نیب لاہور کی کارکردگی نے چئیرمین نیب کا بھی دل جیت لیا۔چیئرمین نیب نےڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی سربراہی میں نیب لاہورکی کارکردگی کوسراہا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کرپشن کیسسز کے خلاف انتہائی متحرک ہونے کے باعث سب کی نظروں میں آ چکے ہیں ۔ایک جانب ان کی جانب سے دکھائی جانے والی کارکردگی پر عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تو دوسری جانب کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان ذات پر کیچڑ اچھالنے سے بھی دریغ نہیں کر رہے۔

تاہم ڈی جی نیب نے اپنی کاکردگی سے عوام کے ساتھ ساتھ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا بھی دل موہ لیا ہے۔ چئرمین نیب اس لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے نیب لاہور کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نےڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی سربراہی میں نیب لاہورکی کارکردگی کوسراہا۔اس موقع پر چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

نیب کامقصدبدعنوان عناصرسےلوٹی گئی قومی دولت کی برآمدگی،خزانےمیں جمع کراناہے۔نیب کامقصدبدعنوان عناصرکوانصاف کےکٹہرے میں کھڑا کرنا ہے۔نیب ہرشخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پریقین رکھتا ہے۔نیب حوالات میں ملزمان کوجیل مینول سےزائدسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نیب کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب کےتفتیشی افسران کو باقاعدہ کورسز کروائےجاتےہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جہاں قانون کیمطابق کیس بنتاہےکسی خوف اوردباوکی پرواہ کیےبغیرمیرٹ پرکیس بنائینگے۔جہاں کیس نہیں بنتا اسے قانون کے مطابق بند کر دیں گے۔دوسری جانب انکا کہنا تھا کہ نیب کےہرریجن میں علیحدہ طورپرشکایت سیل قائم کردیےگئےہیں۔شکایت سیل میں روزانہ2سے3بجےکےدوران متعلقہ ڈائریکٹر،اسٹاف شکایات سنےگا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں