گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گردشی قرضوں کا سامنا ہے ‘ عمر ایوب خان

حکومت کی شاندارپالیسیوں کے نتیجے میں ترسیلات زراورآٹوانڈسٹری کے شعبوں میں بہتری آئی ہے‘ وزیر توانائی ڈویژن

جمعرات 24 جنوری 2019 12:45

گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گردشی قرضوں کا سامنا ہے ‘ عمر ایوب خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) وفاقی وزیر توانائی ڈویژن عمرایوب خان نے کہاہے کہ حکومت کی شاندارپالیسیوں کے نتیجے میں گزشتہ چھ مہینوں میں ترسیلات زراورآٹوانڈسٹری کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ تجارتی توازن 5فیصدبہتر ہوا ہے جبکہ ترسیلات زرکے حجم میں 10فیصداضافہ ہوا ہے جوملکی ترقی کیلئے نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کوگزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گردشی قرضوں کاسامناہے اورمسلم لیگ(ن)کی حکومت کی طرف سے چھوڑے گئے قرض کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔عمرایوب نے کہاکہ حکومت نے متعددٹھوس اقدامات کئے ہیں جن سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے علاوہ صنعتی شعبے کی شرح نمو میں بہتری آرہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ ایف بی آرملک بھرمیں ٹیکس کے دائرہ کارکو وسعت دینے کیلئے ٹیکسوں کے نظام کوسادہ اورآسان بنارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں