نئے بجٹ سے ملک کی ترقی کا پہیہ تیزی سے رواں ہو گا،حکومت مخالفین اپنی زبان بندی خود کر لیں گے‘سعید الحسن شاہ

حکومت پنجاب نے صوبہ کو صحیح معنوںمیں تجارتی،معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے تیز تر حکمت عملی تیار کر لی صوبہ کے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کا جلد آغاز کیا جارہا ہے‘صوبائی وزیر اوقاف کی گفتگو

جمعرات 24 جنوری 2019 13:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) صوبا ئی وزیر اوقاف و مزہبی امور سید سعیدالحسن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معیشت کو نئی زندگی دے کر ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے فرد کے دل جیت لئے ہیں ،اس سے اب ملک کی ترقی کا پہیہ تیزی سے رواں دواں ہو گا،حکومت مخالفین اپنی زبان بندی خود کر لیں گے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کو بھی صحیح معنوںمیں تجارتی،معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لئے تیز تر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

وفاق کے ساتھ صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔صنعتوں کے بحران کی ایک بڑی وجہ رابطے کا فقدان بھی ہے اس کے خاتمے کے لئے بھی نیٹ ورکنگ کی جائے گی۔سرمایہ کاروں کی شکایات دور کرنے کے لئے ون ونڈو سروسز اور انویسٹمنٹ پورٹل پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔جس کے تحت پنجاب اور وفاق کے مختلف محکمے ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرکے انہیں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولتیں فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے۔سپیشل اکنامک زونز اور نئے صنعتی زونز کے قیام کے لئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر جہاں طرز حکمرانی کو بہتر کیا جا سکتا ہے وہاں سرمایہ کاری بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔صوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو درپیش مسائل بھی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے حل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹ کے ذریعے پاکستان کی مارکیٹنگ کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور ای کامرس کا فروغ بھی وقت کی ضرورت ہے۔

اس جانب بھی ہمیں تیزرفتاری سے آگے بڑھنا ہے۔ انفارمیشن کی ٹیکنالوجی کی صنعت مستقبل کی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے اہم صنعت ہے اوراس کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کے لئے تیار ہیں۔اس مقصد کے حکومت پالیسی اور قانون سازی میں تبدیلی ضرورت کے مطابق لائے گی ۔ لیبر مارکیٹ میںآئی ٹی پروفیشنلز کی فراہمی کے لئے آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں