لاہوریوں کے لیے بڑی خبر

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا گورنر ہاؤس کو روزانہ کی بنیاد پر عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جنوری 2019 16:24

لاہوریوں کے لیے بڑی خبر
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2019ء) :گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس کو روزانہ کی بنیاد پر عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے آتے ہی بہت سے مقبول عوامی فیصلے کیے۔جس میں سے ایک فیصلہ سرکاری عمارات کو عوامی استعمال میں لانے کا تھا ۔اس فیصلے کے تحت وزیراعظم ہاوس کو تحقیقاتی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا گیا جبکہ کراچی اور لاہور کے گورنر ہاوسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہاؤسپنجاب کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔گورنر پنجاب چوہدری سرور کا پریس کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کو صبح 10سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک اشرافیہ کے لیے نہیں عوام کے لیے بنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ عمارتیں عوام کی ملکییت ہیں،اس میں لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

اسکول کے بچوں کو بھی گورنر ہاؤس آنے کی اجازت ہو گی۔چوہدری سرور کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں فیملیز کے لیے گورنر ہاؤس کو کھولا جائے گا،عوام آئیں اور تصویریں بنائیں۔ اس کے بعد سے گورنر ہاؤس کو ہر اتوار کو عوام کے لیے کھولا جاتا ہے تاہم اب لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس کو روزانہ کی بنیاد پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے بعد لاہوریے صبح 10سے شام 4 بجے تک گورنر ہاؤس کہ سیر کر سکیں گے۔لاہوریوں کو گورنر ہاؤس میں داخلے کے لیے شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لانا ہو گا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل ہی گورنر ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے اور وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اقتدار میں آتے ہی پاکستان تحریک انصاف نےگورنر ہاؤسز کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دئے اور عوام سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں