حکومت کابیرون ملک اثاثوں پر کلین چٹ دینے کا فیصلہ

کیا یہ نئے پاکستان کی آف شورکمپنیوں کیلئے پہلی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ہے؟ بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو نوٹسز بھجوائے جارہیے ہیں، ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 جنوری 2019 17:37

حکومت کابیرون ملک اثاثوں پر کلین چٹ دینے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری2019ء) حکومت نے بیرون ملک اثاثوں پر کلین چٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،کیا یہ نئے پاکستان کی پہلی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ہے؟ بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو نوٹسز بھجوائے جارہیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو نوٹسز بھجوائے جارہیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیا یہ نئے پاکستان کی آف شورکمپنیوں کیلئے پہلی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ہے؟ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو خط ارسال کیا ہے کہ جن افراد نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے ان کو تنگ نہ کیا جائے۔ایف بی آر اور ایف آئی اے ان افراد کو ہراساں نہ کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے موجودہ حکومت نے بیرون اثاثوں پرنوازشریف حکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کی تھی۔

لیکن وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پراپرٹی کے انکشاف پر معلوم ہوا کہ علیمہ خان نے بھی سابق حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔علیمہ خان نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت اپنی امریکا سمیت دبئی والی جائیدادیں ظاہر کیں۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان نے اپنی جائیداد 14سال بعد2018ء میں ڈکلیئرکی ہیں۔علیمہ خان نے اپنی جائیدادیں ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم 2018ء سے فائدہ اٹھایا ہے۔

پاکستانی ٹیکس حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ علیمہ خان نے اپنی جائیداد ظاہرکرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے برعکس عمران خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کرتی ہے۔ایمنسٹی اسکیم سے جس جس نے بھی فائدہ اٹھایا ہے سب کی تحقیقات کریں گے کہ ان کے پاس پیسا کہاں سے آیا؟ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو نوٹسز بھجوائے جارہیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیا یہ نئے پاکستان کی آف شورکمپنیوں کیلئے پہلی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ہے؟

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں