نواز شریف ملاقات کیلئے آنیوالے متوالے کو نعروں سے روکتے رہے

جمعرات 24 جنوری 2019 18:28

نواز شریف ملاقات کیلئے آنیوالے متوالے کو نعروں سے روکتے رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے جیل میں ملاقات کیلئے جانیوالے متوالے نے جذباتی ہو کر نعرے لگانے شروع کر دئیے جسے نواز شریف روکتے رہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پرویز رشید ،جاوید لطیف اور دیگر رہنمائوں کی موجودگی میں وائس چیئرمینز ایکشن کمیٹی کے صدر اور پارٹی کے دیرینہ کارکن جہانزیب اعوان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جہانزیب اعوان نے نواز شریف کا ہاتھ چوما اورجذباتی ہو کر میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار ، میاں صاحب آئی لو یو کے نعرے لگانے شروع کر دئیے جس پر نواز شریف نے انہیں نعر ے لگانے سے روکدیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں