یمن جنگ میں معاونت سے انکار نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان میں دوری کی وجہ بنا،سینئیر صحافی

سعودی عرب نے یمن جنگ میں مدد چاہی مگر نواز شریف نے مدد کرنے سے معذرت کرلی جس پر شاہی خاندان مایوس ہوا،عارف نظامی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 فروری 2019 23:19

یمن جنگ میں معاونت سے انکار نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان میں دوری کی وجہ بنا،سینئیر صحافی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 فروری 2019ء) : سینئیر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ یمن جنگ میں معاونت سے انکار نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان میں دوری کی وجہ بنا،سینئیر صحافی نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے یمن جنگ مدد چاہی مگر نواز شریف نے مدد کرنے سے معذرت کرلی جس پر شاہی خاندان مایوس ہوا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان میں ذاتی تعلقات تھے تاہم یک دم سعودی شاہی خاندان نے نواز شریف سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا تھا کہ یمن جنگ کے معاملھے پر سعودی عرب نے نواز شریف سے مدد چاہی ۔سعودی حکام کا خیال تھا کہ ہم نے نواز شریف کے لیے اتنا کچھ کیا ہے تو وہ بھی اس جنگ میں ہماری مدد کریں گے تاہم جب نواز شریف سے بات ہوئی تو نواز شریف نے حامی تو بھر لی لیکن انہوں نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کسی بھی قسم کے عہد کا کہا ۔

(جاری ہے)

جب واپسی پر انکو آرمی کی جانب سے بریفنگ دی گئی تو اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف نے بھی فقج بھیجنے کی حمایت کی تاہم پارلیمنٹ کی جانب سے اسکے خلاف قراداد نے دب کچھ کھٹائی میں ڈال دیا جس پر نواز شریف نے شاہی خاندان سے معذرت کر لی جس کی امید نہیں کی جا رہی تھی۔اس پر شاہی خاندان نے نواز شریف سے دوری کر لی اور یہی وجہ ہے نواز شریف پر مشکل ترین حالات آنے کے باوجود سعودی شاہی خاندان نے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں