پلوامہ حملے میں بھارت نے سازش کے تحت دلت اہلکاروں کو مروا دیا
پلوامہ حملے میں بھارتی حکومت کے کچھ اہم ذمہ داران کے ملوث ہونے کے اہم شواہد بھی سامنے آ گئے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 فروری 2019 12:00
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں نریندر مودی کے ساتھ ان کے خفیہ اداروں کے اہم ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
ذرائع کے مطابق وہیں پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو آپریشن میں استعمال کیا جائے تا کہ اگر کسی جگہ کوئی واقعہ ہو تو اس میں یہی نشانہ بنیں۔ اس سے ان کے دل میں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھے گی اور اس کا سارا فائدہ ہمیں انتخابات میں ملے گا ۔ ذرائع کے مطابق اس حملہ میں جو بارودی مواد استعمال ہوا، وہ سارے کا سارا نہ صرف بھارتی ساختہ ہے بلکہ یہ وہ بارودی مواد ہے جو پاکستان کے اندر دہشتگردی کے اکثر حملوں میں استعمال ہو تا رہا ہے جس کی تصدیق خود نہ صرف بھارتی میڈیا نے کی بلکہ بھارت کی دو انوسٹی گیشن ایجنسیوں نے بھی اس کا اشارہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسیوں کو باقاعدہ اطلاع تھی کہ جس قدر مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کو بھارتی فوج تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور جس طرح قتل عام کیا جا رہا ہے اس کا رد عمل ضرور آ ئے گا اور اسی رد عمل کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کی جا رہی تھی اور جب انتہائی سطح تک یہ چلے گئے تو پھر کسی بھی ایسے خدشے کے پیش نظر کہ کوئی واقعہ ہو سکتا ہے پھر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دلت برادری سے تعلق رکھنے والے بھارتی فوجیوں کو قربانی کا بکرا بنا کرچھاؤنیوں سے باہر ڈیوٹیوں پر بھیجا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس حملہ کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آ ئی کہ بھارتی فوجیوں کے قافلے پر ایک نہیں، ایک سے زائد حملے ہوئے لیکن بھارتی میڈیا اور بھارتی حکومت کی طرف سے صرف ایک خود کش حملہ کا کہا جا رہا ہے ۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک خود کش حملہ سامنے سے اور ایک بم دھماکہ پیچھے سے بھی ہوا اور جو دھماکہ پیچھے سے ہوا اس میں بھارتی بارودی مواد تھا اور اس میں بھارتی ایجنسیز کے بھی کسی ونگ نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ جس تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی اس کے ساتھ ساتھ بھارت کی ایک ایجنسی بھی اس میں ملوث ہے ۔ذرائع کے مطابق حملے میں مرنے والے بھارتی فوجیوں میں سے زیادہ تر نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے فوجی ہیں۔ جس وقت یہ سارا واقعہ ہوا تو اس وقت بھارتی منصوبہ بندی یہی تھی کہ اس کا صرف پاکستان پر الزام عائد کیا جائے اور یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کی جائے کہ اس خود کش حملے میں پاکستانی شامل تھے لیکن کشمیری مجاہدین کی تنظیم کی طرف سے اس کی ذمہ داری قبول کرنے اور ایک مجاہد کی تصویر سامنے لانے پر ایک طرف تو بھارتی منصوبہ بندی ناکام ہوئی اور دوسری جانب یہ سوال بھی اُٹھایا گیا کہ ایک خود کش حملہ تو کشمیری مجاہد نے کیا،تو دوسرا دھماکہ کس طرح ہو گیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2547 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ 78 بسوں میں جموں سے سرینگر جارہا تھا، سری نگر جموں شاہراہ پر پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک بس سے ٹکرا دی، قریبی گاڑیاں بھی دھماکہ کی زد میں آگئیں۔ حملے میں 44 اہلکار ہلاک، 20 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کر دیا اور تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ حملہ پاکستان نے کروایا ہے، تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارت الزام ترجمان دفتر خارجہ نے مسترد کر دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام