وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 16 فروری 2019 13:21

وزیراعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔عثمان بزداراپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی حصار میں ان کی رہائشگاہ لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار 9 فروری کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں