وزیر اوقاف کاجنوبی پنجاب کے دورے کے دوران بہاولپورڈویژن کے سرکل میں واقع اوقاف اراضی کا معائنہ

سرکل میں 1438 ایکڑرقبہ پر محیط اراضی ہے،غیر کاشتکاری رقبہ پر قبضہ اور کاشتکاری رقبہ پر ناجائز کاشت کا عمل جاری قبضہ مافیا سے محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو واگزار کرایا جائے‘سید سعید الحسن شاہ کی انتظامیہ کو ہدایت

ہفتہ 16 فروری 2019 15:38

وزیر اوقاف کاجنوبی پنجاب کے دورے کے دوران بہاولپورڈویژن کے سرکل میں واقع اوقاف اراضی کا معائنہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران بہاولپور سرکل میں واقع اوقاف کی اراضی کا معائنہ کیا۔ اس سرکل میں 1438 ایکڑرقبہ پر محیط اراضی ہے جس پر بعض مقامات پر بارسوخ افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے۔جبکہ غیر کاشتکاری رقبہ پر قبضہ اور کاشتکاری رقبہ پر ناجائز کاشت کا عمل بھی جاری ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہر صورت ان قبضہ مافیا سے محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو واگزار کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق قبضہ مافیا کواور ان کے پروردہ اور سپورٹ کرنے والے عناصرکسی معافی کے لائق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سے سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مقام پر حکومتی ا نتظامیہ نے بھی ان قبضہ مافیا کے ساتھ لچک کا مظاہرہ کیا تو ایکشن لیتے ہوئے ان کی کسی قسم کی فرو گزاشت کونہ مانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف کی تمام اراضی جو قابل کاشت نہیں ہے پر فوری طور پر جنگلات آباد کئے جائیںتا کہ زلزلے اوردیگر موسمیاتی کیفیات پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف اور محکمہ جنگلات باہمی تعاون و مشاورت سے نا قا بل کاشت اراضی پر جنگل آباد کریں گے تاکہ موسمیاتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو اوقاف کی غیر کاشتاراضی کی نشاندہی کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کی ہدایت کر دی گئی ہے جس پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر قابل کاشت اراضی پر بھی حکومت حکومتی ہدایت پر شجر کاری مہم جاری ہے۔وزیر اوقاف کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ ،محکمہ اوقاف و دیگر محکموں کے کے افسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں