سعودی ولی عہد کے دورے سے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے نئے مواقع پیداہونگے‘ شہریار آفریدی

ہفتہ 16 فروری 2019 19:47

سعودی ولی عہد کے دورے سے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے نئے مواقع پیداہونگے‘ شہریار آفریدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلئے نئے مواقع پیداہوںگے ۔

(جاری ہے)

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کے شاندارمواقع ہیں جس سے سرمایہ کار راغب ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم سعودی عرب کے ولی عہد کا گرمجوشی اورکھلے دل سے استقبال کریںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں