سعودی عرب سے مئوخر ادائیگی پر تیل کے انتظامات مکمل

پاکستان کو ماہانہ 25 کروڑ ڈالر کا تیل مئوخر ادائیگیوں پر ملے گا، سعودی ولی عہد کے دورے میں معاہدے پر دستخط ہوں گے، معاہدے سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوجائیگا۔ ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 فروری 2019 19:45

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2019ء) ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے مئوخر ادائیگی پر تیل کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان کو ماہانہ 25 کروڑ ڈالر کا تیل مئوخر ادائیگیوں پر ملے گا، سعودی ولی عہد کے دورے میں معاہدے پر دستخط ہوں گے، معاہدے سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوجائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے تیل مئوخر ادائیگی پر لینے کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

اب پاکستان کو3 ارب ڈالر کاتیل مئوخر ادائیگی پر ملے گا۔ پاکستان کو ماہانہ 25 کروڑ ڈالر کا تیل مئوخر ادائیگیوں پر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے میں معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ سعودی عرب تین ارب ڈالرپہلے ہی دے چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہورہا ہے۔ 3 ارب ڈالر کے تیل کی مئوخر ادائیگی کی سہولت سے پاکستان میں بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا سعودی ولی عہد کے استقبال سے متعلق کہنا ہے کہ سعودی ولی عہدکا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کے جہاز کو پاک فضائیہ کے طیارے سلامی دیں گے، اسی طرح انہیں 21 توپوں کی بھی سلامی دی جائے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔ جبکہ ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔ اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوپاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز بھی دیا جائے گا۔ سعودی عرب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں