سعودی ولی عہد کی آمد ،اسپیشل ایلیٹ فورس کی دس ٹیمیں بھی راولپنڈی طلب

ہفتہ 16 فروری 2019 21:33

سعودی ولی عہد کی آمد ،اسپیشل ایلیٹ فورس کی دس ٹیمیں بھی راولپنڈی طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) محکمہ داخلہ نے سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر خصوصی سکیورٹی کے پیش نظر اسپیشل ایلیٹ فورس کی دس ٹیموں کو راولپنڈی طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے اسپیشل ایلیٹ فورس کی آٹھ گاڑیاں بھی منگوائی گئی ہیں ۔آئی جی پنجاب نے ٹیموں کی روانگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں