ایک ارب کی آبادی کے ملک کو مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو سمجھنا چاہئے ‘شہبازشریف

ْآنکھوں سے پٹی اتار کر مسئلے کی سنگینی کو سمجھنا ہی بھارت کے لیے بہتر ہے ‘ٹویٹر پر پیغام

اتوار 17 فروری 2019 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر وقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک ارب کی آبادی کے ملک کو مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو سمجھنا چاہئے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ آنکھوں سے پٹی اتار کر مسئلے کی سنگینی کو سمجھنا ہی بھارت کے لیے بہتر ہے ۔ حقائق کو جھوٹی کہانیوں کے ذریعے چھپایا نہیں جا سکتا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے بھارت کی جانب پاکستان پر الزام تراشی کے جواب میں کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے نظریں چرا رہا ہے ۔ گزشتہ روز بھی شہبازشریف بھارت کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کو پاکستان پر الزام تراشی سے پہلے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوز مظالم پراظہار شرمندگی کرنا چاہئیے ۔ بھارتی رویہ چوری اور سینہ زوری کامظہر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں