امید ہے کہ حکومت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے بہترین مستقبل کیلئے بات کرے گی‘سراج الحق

اتوار 17 فروری 2019 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سعودی ولی محمد بن سلمان کی آمد پر اپنے پیغام میں کہاکہ ایٹمی دہماکوں کے بعد دنیا نے پابندیاں لگائیں،سعودی عرب نے ساتھ دیا،بھارت نے جب حملہ کیا تو اس وقت بھی سعودی عرب نے ساتھ دیا،شاہ فیصل مسجد اور فیصل آباد کا نام دوستی کی بڑی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ گلوبل مارچ پاکستان اور سعودی عرب کا ساتھ چلنا ضروری ہے۔سعودی عرب میں پاکستان کے 30 لاکھ لوگ کام کررہے ہیں۔یقین ہے حکومت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے بہترین مستقبل کیلئے بات کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں