صوبائی وزیرراجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے جرمن ایمبسڈر کے ہمراہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹگری کے فائنل مرحلے کاافتتاح کیا

اتوار 17 فروری 2019 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) صوبائی وزیرسیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے جرمن ایمبسڈر مارٹن کوبلر کے ہمراہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے تیسرے روز پری پیئرڈ کیٹگری کے فائنل مرحلے کاافتتاح کیا اورفلیگ آف کرکے ڈرائیورز کوروانہ کیااس موقع پرایم ڈی ٹی ڈی سی احمرملک اورشائقین کی بڑی تعداد فائنل مقابلہ دیکھنے کیلئے ٹیک کے ساتھ موجود تھی صوبائی وزیرسیاحت نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چولستان جیپ ریلی پاکستان کابہت بڑا سپورٹس ایونٹ ہے اس موٹرسپورٹس کی ترقی کے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے اورقوامی وبین الاقوامی سیاحت کے اس خطہ میں بہترین امکانات موجود ہیں انہوں نے سہولیات کی فراہمی سے مزید پرکشش بنایاجائیگا انہوں نے کہاکہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کوچاروں صوبوں تک وسعت دینے کیلئے ہرممکن اقدامات ومعاونت فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

جرمن سفیر مارٹن کوبلرنے کہاکہ ریلی پاکستان کابہترتشخص اجاگرکرنے کیلئے نہایت اہم کرداراداکررہی ہے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہاکہ صحرائے چولستان میں بہت انجوائے کیا انہوں نے پاکستان زندہ بادکے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں