سعودی معاشی پیکج پاکستانی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا‘ راؤ خورشید علی

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے امید کی نئی کرن روشن ہوئی ،امید کرتے ہیں کہ بہت جلد پاکستان بحرانوں سے نکل جائے گا

اتوار 17 فروری 2019 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈٹریڈرز ‘‘ کے کنوینر راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ سعودی معاشی پیکج پاکستانی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ مشکل حالات میں سعودی عرب کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تاریخ میں سنہری حریف سے لکھی جائے گی اور ترقی اور معاشی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

راؤ خورشید علی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیابیوں سے ہمکنار ہوگا اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جس سے روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے اور عوام کی مایوسی بھی بڑھتی چلی جا رہی تھی تاہم سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے امید کی نئی کرن روشن ہوئی ہے ۔امید کرتے ہیں کہ بہت جلد پاکستان بحرانوں سے نکل جائے گا ،انہوں نے کہاکہ ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہونے والے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کی وجہ سے پاکستان اور دوست ملک سعودی عرب کے مابین دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں