پی ایس ایل میں غیرمعیاری پچزنے سپرلیگ کامزا کرکرا کر دیا کم اسکورنگ میچوں سے پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کم ہونے لگی

اتوار 17 فروری 2019 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ میں غیرمعیاری پچزنے سپرلیگ کامزا کرکرا کر دیا کم اسکورنگ میچوں سے پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کم ہوگئی۔شائقین کرکٹ کاپی سی بی کے اس عمل پر حیرت اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اب تک کھیلے گئے پہلے 6میچوں میں سے کسی ایک میچ میں بھی 200یااس سے زائدرنزنہیں بن سکے صرف دوسرے میچ میں کراچی کنگزنے 183رنزبنائے جبکہ 6میں سے 4میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم نی160سے کم رنز بنائے۔دنیا بھرمیں کھیلی جانیوالی لیگزمیں سپورٹنگ پچزتیار کی جاتی ہیں لیکن پی ایس ایل میں سپورٹنگ وکٹیں نہ بنے سے شائقین کرکٹ کافی مایوس ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کی کہ باقی کے میچوں میں معیاری وکٹیں تیار کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سکور بنے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں