سیالکوٹ پولیس کا کارنامہ، شہری کے خلاف ایک ہی جرم میں 5 مقدمات درج کرلیے

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ سے 19 مارچ کو جواب طلب کر لیا

پیر 18 فروری 2019 12:55

سیالکوٹ پولیس کا کارنامہ، شہری کے خلاف ایک ہی جرم میں 5 مقدمات درج کرلیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سیالکوٹ پولیس نے شہری کے خلاف ایک ہی جرم میں 5 مقدمات درج کرلیے جس پر ملزم ہائی کورٹ جا پہنچا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سیالکوٹ کے شہری درخان کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس نے ان کے موکل کے خلاف کاپی رائٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں 5 ایف آئی آر درج کی ہیں۔

ایک ہی الزام میں 5 ایف آئی آر درج کرنا خلاف قانون ہے۔ عدالت دیگر مقدمات خارج کر کے ایک ایف آئی آر کے تحت ٹرائل کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ سے 19 مارچ کو جواب طلب کر لیا ، عدالت نے حکم دیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ ایک ہی جرم کے الزام میں شہری پر 5 مقدمات کس قانون کے تحت درج کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں