پنجاب ، خیبر پختوانخواہ اور اور کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی اور فیصل آباد کی منتخب یونین کونسلوں میں34لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی جائیگی

پیر 18 فروری 2019 13:47

پنجاب ، خیبر پختوانخواہ اور اور کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پنجاب کے چار اضلاع لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی ، فیصل آباد میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق 18سے 20 فروری تک پنجاب کے چار اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے 34لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی جس کیلئے 8500سے زائد خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ کراچی میں نو روزہ مہم کے تحت 106یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کی عمر کے 15لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 14لاکھ 80ہزار سے زائد بچوں کو پہلی بار پولیو ویکسین کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے 21اضلاع میں بھی گزشتہ روز انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں