میڈیکل بورڈ نے سفارشات حکومت کو بھجوا دیں،شہباز شریف
،مریم نواز اور دیگر نے نواز شریف کی ہسپتال میں عیادت کی بھائی اور صاحبزادی نے نواز شریف سے انکے علاج معالجے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،نواز شریف کے علاج میں تاخیر زیادتی ہو گی‘ شہباز شریف اپنا کام مکمل کرکے علاج کیلئے لائحہ عمل بناکر دیدیا ، نوازشریف کو علاج کی ضرورت ہے اس لئے وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ‘ پروفیسر عارف تجمل ٹیسٹوں اور حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر کوئی خطرہ نظر نہیں آیا ،علاج معالجے کا پلان دینے کے بعد ہمار اکام ختم ہو گیا ‘ سربراہ میڈیکل بورڈ حسن نواز کی اہلیہ اور بچوں نے بھی عیادت کی،کارکنوں کی جانب سے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ جاری ،صحتیابی کیلئے دعائیں
پیر 18 فروری 2019 19:02
(جاری ہے)
ہمیں پہلے بورڈز کی رپورٹس کی کاپی بھی مل گئی تھیںجبکہ کچھ ٹیسٹ ایسے ہیں جو یہاں کئے گئے ان کے حوالے سے بھی حتمی جائزہ لینے کے بعد ہم نے اپنا کام مکمل کرکے سفارشات ارسال کردی ہیں ۔
بورڈ نے اپنا کام مکمل کر کے علاج معالجے کیلئے لائحہ عمل دیدیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا کام علاج معالجے کے پلان کے بعد ختم ہو گیا ہے ، مریض کی خواہش ہے کہ وہ یہاں علاج کرانا چاہتا ہے یا نہیں اورمریض کی مرضی کے بغیر علاج نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ جناح ہسپتال یہ نہیں کہہ رہا کہ ہم علاج نہیں کریںگے یا علاج نہیںکر سکتے ، ٹیسٹوں کے مطابق اور حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طو رپر کوئی خطرہ نظر نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ حکام سمجھیں گے تو یہاںعلاج جاری رہے گا اور جو بھی ہدایات ملیں گی اس کے مطابق عمل ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مریض کی رپورٹس اس کا کانفیڈیشنل رائٹ ہے او رآپ کو بتایاہے کہ انکے علاج کے حوالے سے لائحہ عمل بنا دیا ہے ۔ انہوںنے ایک بار پھر کہا کہ جناح ہسپتال میں ہر طرح کے علاج معالجے کی سہولیات میسر ہیں تاہم اس کا فیصلہ حکام نے کرنا ہے کہ جناحکی سروسز درکار ہیں یا نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے بورڈ نے آگے کسی بورڈ پر ذمہ دار ی نہیں ڈالی بلکہ حتمی سفارشات پیش کی ہیں ۔ نواز شریف کو علاج کی ضرورت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ انہیں علاج کی ضرورت ہے تو وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز بھی جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ۔ شہبازشریف تقریباً50منٹ تک اپنے بھائی کے ہمراہ موجود رہنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا علاج ہونا چاہیے ، علاج میں ایک منٹ کی تاخیر بھی ظلم اور زیادتی ہو گی ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ آشیانہ ہائوسنگ کیس جھوٹا کیس ہے اور عدالت میں بھی یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کمر میں تکلیف کا علاج بھی چل رہا ہے ۔مریم نواز کی ہسپتال آمد کے موقع پر سکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے جناح ہسپتال کی راہداری کا دروازہ ٹوٹ گیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹرز اور مریضوں کے لواحقین بھی دھکم پیل کی زد میں آئے ۔مسلم لیگ (ن ) کے کارکنوں کی جانب سے جناح ہسپتال کے باہر نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ جاری رہا جہاں کارکن نواز شریف کی صحتیابی کیلئے قرآن پاک کی تلاوت اور دعائیں کرتے رہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
لاہورہائیکورٹ ، قصورویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2ملزمان رہا
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی