نوازشریف کی انجیو گرافی کروائی جائے گی، مریم نواز

نوازشریف کے مزید ٹیسٹ ہورہے ہیں، ان طبی معائنوں کی رپورٹس شام تک آجائے گی۔جناح ہسپتال میں والد نوازشریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 فروری 2019 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا ہے کہ نوازشریف کی انجیو گرافی کروائی جائے گی،نوازشریف کے مزید ٹیسٹ ہورہے ہیں، ان طبی معائنوں کی رپورٹس شام تک آجائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز بھی اپنے والد کے لئے پرہیزی کھانا لیکر جناح ہسپتال پہنچیں۔

اس موقع پر بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ سکیورٹی گارڈز اور کارکنوں کی دھکم پیل کی وجہ سے ہسپتال کی راہداری کے دروازے کا دروازہ ٹوٹ گیا۔ جبکہ ہسپتال میں موجود مریضوں اور ڈاکٹرز بھی دھکم پیل کی زد میں آ گئے۔ کارکنان نے نوازشریف اور شہبازشریف کے حق میں نعرے لگائے۔ مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی عیادت کر کے صحت بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے مزید ٹیسٹ ہورہے ہیں، ان طبی معائنوں کی رپورٹس شام تک آجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی انجیو گرافی کروائی جائے گی۔ مزید برآں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بھی جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔ دونوں بھائیوں کے درمیان پارٹی ودیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف ملاقات کے دوران نوازشریف کے علاج سے مطمئن دکھائی نہیں دیئے۔

قائد حزب اختلاف نے میڈیکل بورڈ کے ارکان سے بھی نواز شریف کے ٹیسٹ اور علاج پر صلاح مشورے کیے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے ان کا علاج بہتر نہیں ہورہا جبکہ میری کمر میں تکلیف ہے اس کا بھی علاج چل رہا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس جھوٹا ہے یہ بات عدالت میں بھی کہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں