نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا

لیگی رہنماوں پراختیارات کےناجائزاستعمال کا الزام ہے اور اس کے علاوہ سرکاری خزانے کےغلط استعمال کاالزام ہے،ترجمان نیب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 19:45

نیب نے  شہبازشریف  اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں جس کے بعد نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد شہباز شریف ایک مرتبہ پھر نیب کے شکنجے میں آنے لگے ہیں۔ترجمان نیب لاہور کا کہنا ہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

جس کے نیتجے میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے۔نیب کے ترجمان کا بتانا تھا کہ دونوں پراختیارات کےناجائزاستعمال کا الزام ہے اور اس کے علاوہ سرکاری خزانے کےغلط استعمال کاالزام ہے۔دونوں نےاختیارات کاناجائزاستعمال کرکےسرکاری خزانےکو21کروڑروپےنقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔

شہبازشریف کل لاہورسے لندن کے لیے روانہ ہونگے۔شہبازشریف اپنی پوتی ،حمزہ شہباز کی بیٹی کی خیریت دریافت کرنےلندن روانہ ہوں گے۔حمزہ شہباز کی بیٹی کادل کی تکلیف کےباعث پچھلےہفتےآپریشن کیاگیا تھا تاہم اس آپریشن کے باوجود بچی کی حالت تشویشناک ہے اور لندن کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔واضح ہو کہ حمزہ شہباز شریف بھی عدالت کی خصوصی اجازت ملنے پر لندن چلے گئے تھے۔

دوسری جانب شہباز شریف بھی ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد لندن روانہ ہو رہے ہیں ۔۔واضح ہو کہ گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کی اہلیہ نے لندن کے ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نومولود بچی عارضہ قلب میں مبتلاہے۔ ڈاکٹرز نے والدین کوبچی کاآپریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نومولود کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے پیدائش سے پہلے ہی نومولود میں عارضہ قلب کی تشخیص کر لی تھی اور خاندان کو بھی مطلع کردیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں