آئی جی پنجاب نے 15پولیس افسران کے تقررو تبالوں کے احکامات جاری کردئیے

پیر 18 فروری 2019 21:55

آئی جی پنجاب نے 15پولیس افسران کے تقررو تبالوں کے احکامات جاری کردئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 15پولیس افسران کے تقررو تبالوں کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق زبیر نذیر احمد شیخ ترقی پا کر ایڈیشنل ایس پی علامہ اقبال ٹائون ، محمد طاہر مقصود ایس پی ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ ،کیپٹن (ر)دوست محمد ترقی پا کر ایڈیشنل ایس پی پوٹھو ہار راولپنڈی ،حسن افضل ترقی پا کر ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ،عمران احمد ملک ایڈیشنل ایس پی سول لائنز گوجرانوالہ ،جاوید انور ایس پی سی آئی اے فیصل آباد ،محمد ایاز ترقی پا کر ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان ،محمد عثمان طارق بٹ ترقی پا کر ایڈیشنل ایس پی راول ٹائون راولپنڈی ،عنبرین علی ترقی پا کر ایس پی انٹرنل اکانٹیبلٹی راولپنڈی ریجن ،محمد فیصل ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی ،مظہر اقبال ترقی پا کر ایڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی ،بابر ممتازایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی ،صفدر اقبال ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی ،ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک لاہو رکے سپرداور محمد نعیم ورک ایس ڈی پی او چونیاں ضلع قصور تعینات کردیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں