میڈیکل بورڈ تاحال سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کیی تشخیص نہیں کر سکا

نواز شریف جناح اسپتال میں زیر علاج، آج بھی سینئیر پروفیسرز سر جوڑ کر بیٹھیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 فروری 2019 10:49

میڈیکل بورڈ تاحال سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کیی تشخیص نہیں کر سکا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2019ء) : اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی میڈیکل بورڈ تاحال سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں کرسکا۔ تفصیلات کے مطابق عارضہ قلب سمیت مختلف امراض میں مبتلا سابق وزیراعظم نوازشریف بدستور لاہور کے جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی عارضہ قلب کے لیے مختلف ٹیسٹ جاری ہے۔

اور میڈیکل بورڈ تاحال نواز شریف کی بیماری کا تشخص نہیں کر سکا جبکہ آج بھی سینئیر پروفیسرز اس معاملے میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ گذشتہ روز بھی 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا اور نواز شریف کے جناح اسپتال میں ای سی جی، ایکو سمیت دوسرے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ میڈیکل بورڈ نے گذشتہ روز کہا تھا کہ نوازشریف کی فائنل ٹیسٹ رپورٹ جیل حکام کو دے دی ہے ہمارا کام مکمل ہو گیا ہے، نوازشریف علاج سے مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل عارف تجمل نے کہا تھا کہ جیل اتھارٹیز سمجھیں گی تو علاج جاری رہے گا۔ جیل اتھارٹیز سے جو ہدایات ملیں گی اس پر من و عن عمل کریں گے۔ ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر حمید کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر نوازشریف کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے گذشتہ روز ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوادی تھیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سفارشات میں کیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی سربراہی کارڈیک اسپیشلٹ زبیر اکرم کر رہے ہیں اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل عارف تجمل سپروائزر ہیں۔ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنے والد سے ملاقات کی اور کھانا بھی ان کے ساتھ ہی کھایا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 15 فروری کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علان جاری ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے لیے جناح اسپتال لاہور کا نجی وارڈ سب جیل قرار دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ انچارج سب جیل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ امین صادق ڈیوٹی پر مامور کر دیے گئے ، جبکہ افسران و ملازمین سیکورٹی سمیت دیگر امور سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں