سینکڑوں کنال سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملزم سابق ایڈیشنل کلیکٹر قصور طلب

ملزم عامر عتیق نے پٹورای اور تحصیل دار کی ملی بھگت سے مختلف افراد کو تقریباً 500 کنال سرکاری اراضی الاٹ کر دی‘اینٹی کرپشن

جمعرات 21 فروری 2019 15:26

سینکڑوں کنال سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملزم سابق ایڈیشنل کلیکٹر قصور طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اینٹی کرپشن عدالت نے سینکڑوں کنال سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملزم سابق ایڈیشنل کلیکٹر قصور عامر عتیق کو طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادر علی خان نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے خلاف پراسیکیوٹر ارشاد اصغر اور رانا احسن عزیز نے دلائل پیش کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملزم عامر عتیق نے بطور ایڈیشنل کلیکٹر قصور پٹورای اور تحصیل دار کی ملی بھگت سے مختلف افراد کو تقریباً 500 کنال سرکاری اراضی الاٹ کر دی۔ملزم عامر عتیق کے خلاف 2013ء میں سرکاری اراضی کو فروخت کرنے کے حوالے سے اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔اینٹی کرپشن عدالت نے ملزم عامر عتیق کو طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کو بھی طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں