وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی محنت رنگ لے آئی

پاکستان پوسٹ کا ای کامرس اور ایکسپورٹ پارسل ٹریکنگ سسٹم سے ریونیو بڑھنا شروع، پاکستان پوسٹ کی آمدن میں صرف6 ماہ میں 4 کروڑ بڑھ گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 فروری 2019 15:48

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی محنت رنگ لے آئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری2019ء) وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید کی محنت رنگ لے آئی، پاکستان پوسٹ کا ای کامرس اور ایکسپورٹ پارسل ٹریکنگ سسٹم سے ریونیو بڑھنا شروع ہوگیا،پاکستان پوسٹ کی آمدن میں صرف6 ماہ میں 4کروڑ اضافہ ہوگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پوسٹل سروس کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کا ای کامرس اور ایکسپورٹ پارسل ٹریکنگ سسٹم کے باعث آمدنی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، پاکستان پوسٹ کی آمدن میں صرف6ماہ میں 4کروڑ اضافہ ہوگیاہے۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایکسپورٹ میل کی بکنگ 100فیصد بڑھ گئی ہے۔جس کے تحت ارجنٹ میل سروس میں 6 فیصد اور ایجنٹ منی آرڈر بکنگ میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔فیکس میل 25اور ایکسپورٹ میل سروس کی بکنگ 37 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کا آغاز کیا تھا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔

پاکستان پوسٹ کے ساتھ 120 پارٹنر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس بزنس میں پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ پاکستان پوسٹل نے ارجنٹ میل سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پارسل کا دائرہ کار پوری دنیا تک بڑھا رہے ہیں۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں ادارے کا ریونیو184فیصد بڑھا ہے۔ نادرا کے ساتھ مل کرمزید15ہزار آؤٹ لٹس بنائیں گے۔ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خودکفالت کی طرف گامزن ہوگا۔ واضح رہے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے پاس پوسٹل سروسز کا بھی اضافی چارج ہے۔ پوسٹل سروسز میں اصلاحات کو جرمن سفیر سمیت عوامی حلقوں میں پذیرائی ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں