وزیراعلیٰ کا ایلیمنٹری سکول گوجرانوالہ کے سٹاف روم کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس، کمشنر سے رپورٹ طلب،انکوائری کا حکم

جمعرات 21 فروری 2019 21:15

وزیراعلیٰ کا ایلیمنٹری سکول گوجرانوالہ کے سٹاف روم کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس، کمشنر سے رپورٹ طلب،انکوائری کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایلیمنٹری سکول گوجرانوالہ کے سٹاف روم کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے چھت گرنے کے باعث ایک ٹیچر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورجاں بحق ٹیچرکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں