مریم نواز کی اسپتال آمد ،سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے مریضوں کے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی
مریم نواز کے سامنے انکے سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو دھکے دے کر لفٹ سے نکال دیا
سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 19:28
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بھی میڈیکل بورڈ کی جانب سے نواز شریف کا معمول کا چیک اپ کیا جس میں ان کا بلڈ پریشر اور شوگر چیک کی گئی تاہم میڈیکل بورڈ کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات کے مطابق علاج معالجہ شروع نہیں ہو سکا ۔
میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی انجیو گرافی تجویز کی ہے تاہم ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اینجیو گرافی کہاں سے کرانی ہے اس حوالے سے شریف خاندان کی مرضی سامنے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ آنے پر فیصلہ کرے گا کہ ان کی اینجیو گرافی کہاں سے کرائی جائے ۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی گزشتہ روز ہسپتال کا دورہ کر کے نواز شریف اور شریف خاندان کے افراد سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر عدنان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اینجیو گرافی کہاں سے ہو گی یہ فیصلہ ان کے خاندان نے کرنا ہے ۔گزشتہ روز کی خبر کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے نواز شریف کی اینجیو گرافی کروائی جائے گی جس پر شریف خاندان نے نیم رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔اینجیو گرافی کے لیے نواز شریف کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا جہاں انکی اینجیو گرافی کی جائے گی۔آج مریم نواز اور نواز شریف کی والدہ شمیم اختر نے جناح اسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی۔اس موقع پر مریم نواز جب اسپتال پہنچیں تو انکے گارڈز کی جانب سے جناح اسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سے بدتمیزی کی گئی ۔ اس موقع پر مریم نواز کو لفٹ میں جگہ دلوانے کے لیے وہاں پہلے سے موجود افراد کو لفٹ سے باہر نکال دیا گیا یہاںتک کہ لفٹ میں موجود ایک خاتون کو دھکے دے کر باہر نکال دیا گیا جبکہ مریم نواز یہ تمام مناظر دیکھتی رہیں اور انکی جانب سے گارڈز کو کسی قسم کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو