وزیراعظم کا صوبائی وزراء کو زیراستعمال گاڑیوں کی تعداد کم کرنےکا حکم

صوبائی وزراء پر ایک سے زائدسرکاری گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد ،وزیراعظم ہاؤس کی صوبائی وزراء کے زیراستعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 فروری 2019 20:09

وزیراعظم کا صوبائی وزراء کو زیراستعمال گاڑیوں کی تعداد کم کرنےکا حکم
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 فروری 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزراء کوزیراستعمال گاڑیوں کی تعداد کا حکم نامہ جاری کردیا، صوبائی وزراء پر ایک سے زائد سرکاری گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی، وزیراعظم ہاؤس نے صوبائی وزراء کے زیراستعمال گاڑیوں کی لسٹ طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں میں وزراء اور صوبائی محکموں میں افسران پر ایک سے زائد سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزراء کوزیراستعمال گاڑیوں کی تعداد کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق صوبائی وزراء پر ایک سے زائدسرکاری گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس نے صوبائی وزراء کے زیراستعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی وزراء اعلیٰ کفایت شعاری اور سادگی کلچر مہم پر عملدرآمد کویقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے حکومت بنانے کے ساتھ ہی قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومت کفایت شعاری اور سادگی کلچر کو اپنا کر قومی دولت کی بچت کرے گی۔ وزیراعظم پروٹوکول کلچر کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کے باوجود مرکز اور صوبوں میں پرٹوکول کلچرل کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سگریٹ نوشی اور مضر صحت مشروبات پر ٹیکس شرائط سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں 13نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں